اہلیہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو عمر قید کی سزا

مقتولہ کے ورثا کو ایک لاکھ روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم۔

اہلیہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار جمشید احمد خان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور مقتولہ کے ورثا کو ایک لاکھ روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

اہلیہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو عمر قید کی سزا سنائی دی گئی۔

جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے جج جلال الدین سومرو نے عدالت ڈی سیل ہونے کے بعد عدالتی امور پر معمول کے مطابق کام کا آغاز کیا، اہلیہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار جمشید احمد خان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور مقتولہ کے ورثا کو ایک لاکھ روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔




دیت کی رقم ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا، ملزم ضمانت پر تھا فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے اسے جیل بھیج دیا ہے، استغاثہ کے مطابق مجرم کے محکمہ پولیس کی خاتون اہلکار مسماۃ ثمینہ سے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے گھریلو تنازعہ بڑھ گیا تھا ،7فروری 2010کو پولیس اہلکار نے اپنی اہلیہ مسماۃ فوزیہ امبر کو 9ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا بعدازاں مقتولہ کے والد انصار احمد خان نے تھانہ بلوچ کالونی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔
Load Next Story