شفاف الیکشن ہی کراچی کے امن کی ضمانت ہیںعارف علوی
ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے مکافات عمل سے ڈریں،دھرنے سے خطاب
فوٹو : فائل
MELBOURNE:
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اورکراچی میں دوبارہ الیکشن کرانے کے مطالبے پر جمعرات کو بھی تحریک انصاف کی جانب سے راشد منہاس روڈ گلستان جوہر ملینیم مال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی نے کہا کہ عوام کے حقوق کو غصب کر کے کسی ملک میں جمہوریت نہیں آسکتی، سیاست کو عوام کی خدمت کا مقصد بنایا جائے ،انھوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے مکافات عمل سے ڈریں،اگر عوام نے اس کے لیے تحریک انصاف کو منتخب کیا ہے تو یہ عوام کا بنیادی حق ہے اور عوام کے اس عمل پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی کراچی کے امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت ہے ، جب قانون آزاد ہوگا اور کسی کے تابع نہیں ہوگا تو وہ سب کے ساتھ انصاف کرے گا اور یہی جمہوریت ہے، پارٹی رہنمائوں اشرف قریشی ، سبحان علی ، زبیر خان، اسرار عباسی ، ارم بٹ ، نازیہ ربانی اور دیگر نے اپنے خطاب میںدھرنے میں شرکت پر کارکنوں اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا ۔