منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق خواب دیکھ لیا

بینظیر نے خواب میں آکر کہا ہے کہ سندھ میں نوجوان چہرہ وزیراعلیٰ ہونا چاہیے

فنکشنل لیگ کی ہڑتال کا مقصد سندھ میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران وسان قبیلے کے2 افراد کے قتل کا مقدمہ فنکشنل لیگ اور ن لیگ کے سربراہوں کیخلاف درج کروائینگے۔

اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ایک اور خواب دیکھا ہے بینظیر بھٹو نے خواب میں کہا ہے کہ سندھ میں میرٹ ، گڈ گورننس اور نوجوان وزیراعلیٰ ہونا چاہیے،منظور وسان نے کہا کہ متحدہ کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وہ ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتے۔




فنکشنل لیگ کی انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف ہڑتال سندھ میں افراتفری پیدا کرنیکی کوشش ہے،منظور وسان نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران کمب میں وسان قبیلے کے 2 افراد قتل کردیے گئے اسکا مقدمہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر کیخلاف درج کرائیں گے، سندھ کے وزیر اعلیٰ کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نوجوان چہرہ ہوگا، صحافیوں کو اپنے خواب سے متعلق بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے اور بینظیر بھٹو نے خواب میں کہا ہے کہ سندھ میں گڈگورننس میرٹ اور نوجوان چہرہ ہونا چاہیے جو اچھی حکومت کرے گا۔
Load Next Story