پاکستان اسکاٹ لینڈ پر ہاتھ صاف کرنے کیلیے تیار
آج پہلا مقابلہ ،موسم کے تیورخطرناک،میزبان نے بڑے خواب آنکھوں میں سجا لیے
آج پہلا مقابلہ ،موسم کے تیورخطرناک،میزبان نے بڑے خواب آنکھوں میں سجا لیے فوٹو: اے ایف پی
اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس نوآموز میزبانوں پر ہاتھ صاف کرنے کیلیے بے چین ہیں، موسم کے تیور بھی خطرناک دکھائی دینے لگے، بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے، دوسری جانب اسکاٹش ٹیم نے بڑے خواب آنکھوں میں سجا لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے، ان مقابلوں سے درست کمبی نیشن تشکیل دیا جانا ہے، اس لیے گرین شرٹس ان میچز کو کافی اہم قرار دے رہے ہیں تاہم ان کے پریکٹس کے اس موقع کو بارش سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
گذشتہ روز بھی بادل چھائے رہے جبکہ جمعے کو بھی موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف بیٹنگ پوزیشنز پر آزمایا جائے گا، کوچ ڈیو واٹمور پہلے ہی کہہ چکے کہ انھیں ایونٹ سے قبل اسکاٹ لینڈ و آئرلینڈ سے میچز میں ٹیم کی تیاریوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح کے بڑے خواب دیکھنے شروع کردیے،کائل کوئٹزیر بطور کپتان اپنے سفر کا آغاز فتح سے کرنا چاہتے ہیں۔