آج کل ہونیوالی سرکاری تقرریوں پرتحفظات ہیںچیف جسٹس

ہم نے تبادلوں کا کام نہیں کرنا ہم نے تو صرف شفافیت اور جلد بازی کے معاملات کو دیکھنا ہے

ہم نے تبادلوں کا کام نہیں کرنا ہم نے تو صرف شفافیت اور جلد بازی کے معاملات کو دیکھنا ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی حکومت کے آخری روز وفاقی سیکریٹریوں کے تبادلوں کے بارے میں ازخود نوٹس کے مقدمے کی سماعت اگلی نو منتخب حکومت کی تشکیل تک ملتوی کر دی۔

چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز سمیت20 سیکریٹریوں کے تبادلوں کے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے کہا عدالت کوآج کل ہونے والی سرکاری تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں کہ یہ تقرریاں کس اختیارکے تحت کی جارہی ہیں۔




چیف جسٹس نے کہا بہتر یہی ہوگا کہ اس کیس کو اگلی حکومت کی تشکیل کے بعد سن لیا جائے۔ آن لائن کے مطابق فاضل بینچ نے سی ڈی اے کے چیئرمین طاہر شہباز کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی جب کہ دیگر اعلی سرکاری افسران کے تبادلوں کا معاملہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد تک کیلیے ملتوی کردیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ ابھی نگراں حکومت کام کررہی ہے نئی جمہوری حکومت کی تشکیل ہونے پر ہی ان مقدمات کی سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے تبادلوںکا کام نہیں کرنا ہم نے تو صرف شفافیت اور جلد بازی کے معاملات کو دیکھنا ہے۔کیس کی مزیدسماعت تین ہفتے بعدکی جائے گی۔
Load Next Story