وفاقی کابینہ پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کی منظوری دیدی
اوورسیزپاکستانیوں کیلیے قومی پالیسی لاڈویژن کے سپرد، اجلاس کاقیمتوں پراظہاراطمینان
بروقت الیکشن کاوعدہ پوراکردیا،اقتدارکی منتقلی میں تاخیرنہیں کرینگے،نگران وزیراعظم کھوسہ فوٹو: پی پی آئی/فائل
نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے اعلان کردہ شیڈول کے تحت عام انتخابات کراکر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔
منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کریں گے، انتخابات میں لوگوں کی بے خوف شرکت نے ثابت کردیا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد عوام ، جمہوریت اور نظام کی کامیابی ہے، میں نگران حکومت کی طرف سے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ، ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی ہونے جارہی ہے یہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلیے ایک تاریخ ساز موقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پہلے دن سے یہ سمجھتی تھی کہ حالات کچھ بھی ہوں انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اورملک کی ترقی کیلئے نا گزیر ہیں، مجھے امید ہے کہ پاکستان کے عوام ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا کابینہ کے اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگران حکومت سے تعاون پر الیکشن کمیشن ،وزارت داخلہ، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا گیا ۔
کابینہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں طویل المعیاد منصوبے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے اور اس پر دستخط کرنے کی منظوری دی ۔ کابینہ نے چین کی سٹیٹ اوشیانک ایڈمنسٹریشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان کے درمیان میرین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان پاکستانیوں کی وطن واپسی میں تعاون کے ضابطہ عمل کے بارے میں مذاکرات ، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایم او یو کے مسودہ پر بات چیت شروع کرنے کی بھی اصولی منظوری دی۔کابینہ نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے قومی پالیسی پر بھی غور کیا اور بعدازاں تفصیلی جائزے کیلیے لاء ڈویژن کے سپرد کردی ۔ کابینہ نے ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔