نواز شریف کوتمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ لیکرچلنا ہوگا سی این این

نئی قومی حکومت کراچی میں خراب حالات کو برداشت نہیں کرسکے گی، انتخابات پر رپورٹ

نئی قومی حکومت کراچی میں خراب حالات کو برداشت نہیں کرسکے گی، انتخابات پر رپورٹ فوٹو: فائل

امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے پاکستان میں حالیہ انتخابی عمل کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ1970کے انتخابات کے بعد حالیہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ سب سے زیادہ رہا ہے اور سب سے زیادہ متاثر کن نعرہ تبدیلی کا تھا۔

نواز شریف کی زیر قیادت جماعت پی ایم ایل ن کو180ملین سے زائدعوام کے تبدیلی کے نعرے کا سامنا ہے ۔ نواز شریف یا تو پاکستان کی قیمت پر پنجاب کو بچا سکیں گے یا پھر فوج کی بھرپور پشت پناہی کرکے طالبان عسکریت پسندوں کا خاتمہ کریں گے تاہم دونوں صورتوں میں ان کو تھوڑا بہت نقصان ہوگا۔ بھاری مینڈیٹ کے باعث نواز شریف کو حکومت میں آنے کے بعد پالیسی سازی میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا ۔ معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے اور اس حوالے سے دی جانیوالی سبسڈی کو کم کرنا اہم مسائل ہیں۔




نواز شریف کو ان مسائل کے حل کے لیے خصوصی مفادات رکھنے والے گروپس، ٹریڈ یوننیز اور صوبائی حکومتوں کی معاونت درکارہوگی۔ نواز شریف کو بہرحال اس مرتبہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ۔ نواز شریف کی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز کراچی ہوگا۔کراچی کی معاشی سرگرمیوں کو حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کے درمیان رونما ہونیوالے پرتشددواقعات کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔کراچی کی معاشی فضا اگرچہ اس طرح کی سیکیورٹی خطرات سے آشنا ہوچکی ہے تاہم نئی قومی حکومت کراچی میں خراب حالات کو برداشت نہیں کرسکے گی۔

کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنے میں نواز شریف ان تینوں بڑی پارٹیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرا بڑا مسئلہ ملکی سلامتی ہے جس پر نواز شریف سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں کیونکہ پاکستان میں پہلی بار پولیس،سیاستدان اور فوج کے درمیان طالبان کے خطرے پر اتفاق نظر آرہاہے۔ نواز شریف کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے عوامی امنگوںکی ترجمانی کرنا ہوگی۔ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ نہیں بنی تاہم نواز شریف کو عسکریت پسندوں کیخلاف جاری فوجی مہم جوئی کی پشت پر کھڑا ہونا پڑیگا تاہم وہ یہ اقدامات بہت محتاط انداز میں
Load Next Story