متحدہ اور جی ڈی اے سندھ میں متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے کیلیے متحرک
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم 16، جی ڈی اے 10 اور پی ٹی آئی کی 23 نشستیں
پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلیے فردوس شمیم کا نام زیر غور، ایم کیو ایم کو شدید تحفظات، فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اور جی ڈی اے کا متفقہ اپوزیشن لیڈر لانے پر غور کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مضبوط اپوزیشن لیڈر لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے مل جائیں تو عددی اکثریت بڑھ جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 16 ، جی ڈی اے کی 10 نشستیں اور پی ٹی آئی کی 23 نشستیں ہیں۔ایم کیو ایم اور جی ڈی کے ممبران کی تعداد 26 ہو جائیگی ۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے خواجہ اظہار اپوزیشن لیڈر کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے فردوس شمیم کو اپوزیشن لیڈر لانے پر غورکیا جا رہاہے جبکہ ایم کیو ایم کی قیادت کو فردوس شمیم نقوی پر شدید تحفظات ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کے پاس پارلیمنٹ کا تجربہ بھی نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے 16 ارکان بھی فردوس شمیم نقوی سے ناراض ہیں۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں سینئر پارلیمنٹیرین کو اپوزیشن لیڈر لانے پر غور کر رہی ہیں۔