دلیر مہدی سے دوستی رشتے داری میں بدل گئیہنس راج
میرے بیٹے اور دلیر کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب نے خاندانوں کومزید قریب کردیا، ہنس راج
میرے بیٹے اور دلیر کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب نے خاندانوں کومزید قریب کردیا، ہنس راج. فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
بھارتی پنجاب کے معروف گلوکارہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں، دلیر مہدی میرے بہت اچھے دوست اوربھارت کے معروف گلوکار ہیں لیکن اب ہم رشتہ داربننے جارہے ہیں۔
میرے بیٹے اوران کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب نے دونوں خاندانوں کومزید قریب کردیا ہے۔ اس لیے منگنی کی تقریب ہرلحاظ سے یاد رہے گی۔ ایک طرف توبالی وڈکے معروف فلمی ستارے منگی میں شریک ہوئے تودوسری جانب بھارت کی معرو ف سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوںنے مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کااظہارکیا۔
جب کہ پاکستان میںبسنے والے موسیقی کے عظیم گائیکوں، سیاستدانوں اورصحافیوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے جس پربے حدخوشی ہے۔ منگنی کی تقریب پروقارانعقاد سے ہوئی جب کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے قریبی دوستوںکو دعوت نامے بھجوائوں گا۔ ان خیالات کااظہارہنس راج ہنس نے گزشتہ روز '' نمائندہ ایکسپریس ''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شادی کے لیے دونوں فیملیز نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ شادی کی تقریب نومبر میں ہو۔
جس کے لیے میں نے پاکستان میں اپنے قریبی دوستوں، عظیم گائیکوں اورسیاسی شخصیات کو مدعو کرنے کے لیے ایک لمبی فہرست تیارکرلی ہے اورباقاعدہ ان کو دعوت نامے بھجوائے جائینگے۔ میری اوردلیرمہدی کی کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں کی خوشیوں کوبھرپورانداز سے منائیں۔ اس لیے ہم نے بہت سے سرپرائز بھی رکھے ہیں جو تقریب کے شرکاء کوحیران کردینگے۔