بلوچستان کابینہ کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی
چیئرمین کمیٹی نوید قمر وفاقی کابینہ کے کل ہونیوالے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے
چیئرمین کمیٹی نوید قمر وفاقی کابینہ کے کل ہونیوالے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔ فوٹو اے ایف پی
KARACHI:
بلوچستان کے بارے میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی، چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کر دینگے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو گا جس میں نویدقمر بلوچستان کمیٹی کی سفارشات پیش کریں گے، کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ کا دورہ کر کے صوبائی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے رہنمائوں' صحافیوں اور دیگر قومی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
نوید قمر کے ہمراہ وفاقی وزیر طلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ' وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا تھا۔ وزیر دفاع نوید قمر کے قریبی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ قوم پرست رہنمائوں کیخلاف مقدمات ختم کر کے عام معافی دینے کی تجویز بھی دی جائیگی۔