نواز شریف کیخلاف دونوں ریفرنسز احتساب عدالت نمبر 2 منتقل سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت کے جج ملک ارشد دونوں ریفرنسز کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے آج سے شروع کریں گے۔

احتساب عدالت کے جج ملک ارشد دونوں ریفرنسز کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے آج سے شروع کریں گے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کردیئے گئے۔


احتساب عدالت نمبر 1 کے عملے نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا تمام ریکارڈ دوسری عدالت منتقل کردیا، احتساب عدالت کے جج ملک ارشد دونوں ریفرنسز کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے آج سے شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی جانب سے ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔
Load Next Story