انتخابی دھاندلیوں کے تمام ثبوت جمع کر لیے قاری ابراہیم

مولانا سمیع الحق اور الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائینگے، اجلاس سے خطاب

اجلاس سے قاری سعداﷲ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی نے ہرمشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے. فوٹو: فائل

جمعیت علما اسلام (س) کے رہنما و ہارنے والے امیدوار قاری ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ضلع حیدرآباد میں جمعیت کے امیدواروں کے ساتھ ہونیوالی انتخابی دھاندلی کے تمام ثبوت اور دیگر اہم شواہد جمع کر لیے ہیں جوکہ عنقریب قائد جمعیت مولانا سمیع الحق اور الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائینگے۔

وہ جمعیت کے اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے قاری سعداﷲ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی نے ہرمشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور اب یہ عوام کی ذمے داری ہے کہ وہ جمعیت کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کے خلاف جمعیت کا ساتھ دے۔




انھوں نے کہا کہ دھاندلی سے کامیاب ہونے والی جماعتوں کو اس وقت تک مبارکباد نہیں دی جائے جب تک الیکشن کمیشن جمعیت کے تحفظات کو دور اور دھاندلی کیخلاف کوئی موثر قدم نہ اٹھائے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان مداخلت کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو اپنے اپنے مینڈیٹ دلائینگے۔ اجلاس میں نائب امیر مولانا اشرف بنوری، قاری محمد ارشد ، قاری عتیق الرحمن اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
Load Next Story