اجنکیا راہنے اور بریڈ ہوج پر بھی اسپاٹ فکسنگ کا الزام
گذشتہ برس راجستھان اوردہلی کے میچ میں آخری دو اوورز کا کھیل فکسڈ تھا، بکی
کلین چٹ ملنے کے باوجود ٹیٹ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، بورڈ نے وضاحت تسلیم کرلی۔ فوٹو: فائل
راجستھان رائلز کے مزید 2 کھلاڑیوں اجنکیا راہنے اور بریڈ ہوج پر بھی اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے سامنے سابق آئی پی ایل پلیئر و موجودہ بکی امیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ گذشتہ برس راجستھان رائلز اور دہلی ڈیرڈیولز کے میچ میں آخری دو اوورز کا کھیل فکسڈ تھا،29 اپریل کو فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم پر مہمان ٹیم ایک رن سے شکست کا شکار ہوئی تھی، میزبان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورز میں 6 وکٹ پر152 رنز بنائے، راجستھان کی اننگز3 وکٹ پر 151 تک محدود رہی،اسے 9 وکٹوں کی موجودگی میں آخری 2 اوورز میں 15 رنز درکار اور راہنے و ہوج کریز پر تھے،19ویں اوور میں صرف 3رنز بنے اورآخری گیند پر آسٹریلوی پلیئر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، میچ کی آخری بال پر راہنے نے بھی وکٹ گنوا دی تھی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے باوجود آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا،انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس کیس میں اپنا نام شامل ہونے پر میں بہت برہم، حیران اور اپ سیٹ ہوں، میں کسی غلط کام میں ملوث نہیں رہا، میں اپنے منیجر اور قانونی نمائندوں سے مشاورت کر رہا ہوں تاکہ کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ چیف سین کورل نے بھی شان ٹیٹ سے رابطہ کیا، پیسر نے انھیں یقین دلایا کہ کبھی اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، بورڈ نے ان کی وضاحت تسلیم کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا، یاد رہے جمعرات کو یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شان ٹیٹ کے کمرے سے بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔