آج بھی بوندا باندی کا امکان 2 روز تک مطلع ابر آلود رہے گا محکمہ موسمیات

جمعرات کو شارع فیصل ،نارتھ کراچی ،ڈیفنس ،کورنگی ،طارق روڈ سمیت مختلف علاقوںمیں بونداباندی ہوئی

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 76فیصد ریکارڈ ہواکیا گیا۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کا موسم ابرآلود رہے گا جب کہ بونداباندی کابھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے آج (جمعے) کو شہر میں ابر آلود موسم جبکہ بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعرات کی صبح سے شہر میں مکمل ابر آلود موسم کی وجہ سے مختلف مقامات پر فضاؤں پر گہرے بادل چھائے رہے جبکہ دھوپ مکمل طور پر غائب رہی ، ابر آلو د موسم کی وجہ سے ائیر پورٹ اولڈ ٹرمینل شارع فیصل ،نارتھ کراچی ،ڈیفنس ،کورنگی جبکہ طارق روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی اورکہیں پھوار پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے آئندہ دو سے 3روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی او ر مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ ہوا، جبکہ صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری اور ہوا میں نمی کاتناسب 76فیصد ریکارڈ ہوا ، ہوا ؤں کی رفتار دوسرے روز بھی معمول سے کم 10کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story