پی سی بی کی ویب سائٹ عضو معطل بن کر رہ گئی
شائقین اور میڈیا کراچی میں منعقدہ ایوارڈز تقریب کی تفصیلات جاننے سے محروم
شائقین اور میڈیا کراچی میں منعقدہ ایوارڈز تقریب کی تفصیلات جاننے سے محروم۔ فوٹو: فائل
پی سی بی کی ویب سائیٹ عضو معطل بن کر رہ گئی جب کہ شائقین اور میڈیا کراچی میں ہونے والی ایوارڈز تقریب کی جھلک دیکھنے کو ترس گئے۔
پی سی بی کی گذشتہ برس سالانہ ایوارڈز تقریب ہائی جیک ہوگئی اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی،اس بار کراچی میں میلہ سجایا گیا تو صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا،البتہ جاوید میانداد اور یونس خان سمیت کئی سابق کرکٹرز کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، شمالی علاقوں میں لاہور قلندرز کیلیے ٹیلنٹ ہنٹ کی مہم میں مصروف چیف سلیکٹرانضمام الحق بھی موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب ایک عرصے سے توجہ کی منتظر پی سی بی کی ویب سائٹ پر اس بار ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی کوئی فہرست دینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گی۔ تقریب کا ایک لنک میڈیا کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میں سوشل میڈیا پر دستیاب مواد سے فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا لیکن ایوارڈ پانے والوں کی کوئی ایک تصویر تک نظر نہیں آئی۔
طویل انتظار کے بعد میڈیا سے وابستہ افراد دیگر ذرائع کے متعلقہ مواد اور تصاویر حاصل کرنے کیلیے کوشاں رہے، عام طور پر بھی گذشتہ چند ماہ کے دوران پی سی بی کی ویب سائٹ کم ہی اپ ڈیٹ ہوتی نظر آئی ہے،اکا دکا روایتی پریس ریلیز کبھی بروقت تو کبھی تاخیر سے اپ لوڈ کردی جاتی ہے،کئی اہم خبروں کو بریک یا لیک کرنے کیلیے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لینے سے ثابت ہوتا ہے کہ پی سی بی کے کرتا دھرتا اطلاعات پہنچانے کے روایتی طریقوں کو فضول خیال کرنے لگے ہیں۔