خیبر پختونخوا میں ہمیشہ ہماری حکومت رہے گی محمود خان
سب سے رابطہ اور ملاقات کروں گا، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا، نامزد وزیر اعلیٰ کے پی
سب سے رابطہ اور ملاقات کروں گا، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا، نامزد وزیر اعلیٰ کے پی۔ فوٹو: فائل
خیبرپختونخواکے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں ہمیشہ ہماری پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی۔
خیبرپختونخواکے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں، سب سے رابطہ اور ملاقات کروں گا، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
جمعرات کو بنی گالہ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان نے کہا کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، انھوں نے مجھے اس عہدے کیلیے نامزد کیا، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعلیٰ ایک بندے کوہی بننا تھا، 65 ارکان اسمبلی میں سے ایک وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور حکومت سازی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔