کراچی میں چینی تعاون سے تیار بحری جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے
600 ٹن وزنی بحری جہازکی لمبائی68.5 میٹر، بیم 8.7 میٹر اور رفتار27 ناٹس ہے جسے کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے بنایا ہے
پی ایم ایس ایس ژوب کے ڈیلیوری پروٹوکول پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ فوٹو: اے پی پی
کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس میں دوست ملک چین کے تعاون سے تیار 600ٹن وزنی بحری جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیلیے تیارکیے جانے والے میری ٹائم ویسل پی ایم ایس ایس ژوب کی کمیشننگ کی تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنل)وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ 600 ٹن وزنی یہ میری ٹائم پٹرول ویسل چین کی کلاسیفکیشن سوسائٹی کے قوانین کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس جہاز کی لمبائی68.5 میٹر، بیم8.7 میٹر اور رفتار27 ناٹس ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل پاک چین دوستی کا ایک اہم سنگ میل اور دونوں ممالک کے مابین گہرے سفارتی اور دفاعی تعلقات کی علامت ہے۔
بحری جہاز نہ صرف پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا بلکہ ملکی بحری حدود کے تحفظ اور پاکستان کے سمندری علاقے اور خصوصی اقتصادی زون میں موجود قدرتی وسائل کی حفاظت یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول میں بھی اس جہاز کا اہم کردار ہے۔
قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ یہ پروجیکٹ حکومت پاکستان کے کراچی شپ یارڈ پر اعتماد کا مظہر ہے ، پی ایم ایس ایس ژوب کی تعمیر سے ہماری جنگی جہاز تعمیر کرنے کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے۔
ایم ڈی کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ حکومت پاکستان، وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بالخصوص پا ک بحریہ کے تعاون اور اعتماد کے لیے مشکور ہے ،جہاز کے ڈیلیوری پروٹوکول پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور شپ یارڈ کے نمائندوں نے دستخط کیے جس کے بعد جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ،کمیشننگ کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، پا ک بحریہ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔