سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کاچاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21اگست کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے  ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتوں  کے بعد ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کردیا، مملکت  میں 12 اگست بروز اتوار  کو یکم ذی الحج  جب کہ عیدالاضحیٰ 21 اگست بروزمنگل کومنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12اگست کو نظرآنے کے واضح امکانات

دوسری جانب  انڈونیشیا ،ملائیشیا،برونائی ،یونان اور سنگاپور میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں یکم ذی الحج 13اگست بروز پیر کوہوگی جب کہ عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کومنائی جائے گی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔