برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید

ویب ڈیسک  اتوار 28 اپريل 2024
ان ملزمان نے 1999 سے 2012 کے درمیان متعدد کم سن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، فوٹو: برطانوی میڈیا

ان ملزمان نے 1999 سے 2012 کے درمیان متعدد کم سن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، فوٹو: برطانوی میڈیا

لندن: برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کو متعدد بار مختلف مواقعوں پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 24 ملزمان کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سزا پانے والوں میں 42 سالہ خرم رازق کو 22 سال، 46 سالہ ناصر حسین کو 18 سال، 44 سالہ ظفر قیوم کو 30 سال، 47 سالہ انصار قیوم کو 20 سال، 43 سالہ محمد جبار قیوم کو 13 سال، 45 سالہ محمد عمران زادہ کو 15 سال، 37 سالہ مائیکل برکنشا کو 8 سال، 40 سالہ عمران مہربان کو 13 سال، 38 سالہ سرکوت یاسین کو 15 سال، 48 سالہ محمد سلیم ناصر کو 19 سال، 37 سالہ عرفان خان کو 12 سال، 39 سالہ عمر فاروق حسین کو 18 سال، 40 سالہ سرفراز حسین ریاض کو 15 سال، 38 سالہ ظفر اقبال کو 17 سال، 38 سالہ ناصر اقبال کو 10 سال، 47 سالہ محمد کو 17 سال، 42 سالہ بلال پٹیل کو 13 سال، 53 سالہ آصف علی کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح 39 سالہ محمد توصیف حنیف کو ساڑھے 9 سال، 38 سالہ علی شاہ کو 10 سال، 38 سالہ موشین ندات کو ساڑھے سات سال، 49 سالہ سرفراز میراف کو ساڑھے چار سال، 38 سالہ محمد نظام ناصر کو سات سال قید اور 45 سالہ امیر علی حسین کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ ملزمان ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے درمیان متعدد کم سن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے مرتکب پائے گئے۔

اس کیس کی ابتدا 2018 میں 8 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے دوران ان ملزمان کی گرفتاریوں سے ہوئی۔ تحقیقات کے دوران ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا اور دیگر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ کیے گئے۔

عدالت میں 2022 میں ان ملزمان کو چارج شیٹ کیا گیا جس کے بعد آج ان سفاک ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔ ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اُٹھالی گئی جس کے بعد ملزمان کے نام اور تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔