حمل:
21مارچ تا21اپریل
ازدواجی معاملات حسب منشاء حل ہوتے نظر آرہے ہیں سیاست سے وابستہ افراد کے لیے آج کا دن اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اہم ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
نزدیکی سفر کے نتائج خوشگوار ثابت ہوسکتے ہیں اہم فیصلوں پر نظر ثانی کرلیں بہتر ہے کہ اپنے والدین کی باہمی رائے سے ہی کوئی فیصلہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
راہ چلتے ہوئے کسی اجنبی کی باتوں میں آکر اپنے لیے مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔بہتر ہے کہ محتاط رہیں البتہ شریک حیات سے فائدہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کے کچھ نام نہاد دوست آپ کے محبوب کو آپ کے خلاف بہکا سکتے ہیں بہتر ہے کہ دوستوں کا آنا جانا اپنے گھر میں کم کردیں تاکہ گھریلو ماحول الجھن کا شکار نہ ہوسکے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کا ارادہ کوئی نئی چیز خریدنے کا ہے تو فی الحال اس ارادے کو ترک کردیں کیونکہ آج کا دن خرید وفروخت کے حوالے سے بالکل بھی اہم نہیں ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے کافی کام التوا کا شکار ہوسکتے ہیں ہوسکتا ہے آپ کا کوئی افسر آپ کے کام سے ناخوش ہوکر آپ کو نوکری سے فارغ کردے لہٰذا محتاط رہنے کا دن ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں تو بلاشبہ آج آپ اپنی زندگی کا اہم ترین دن ضائع کردیں گے لہٰذا اپنی کوششیں تیز کرکے کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں پر نظر رکھیں۔طبیعت بوجھل پن کا شکار ہوسکتی ہے ،خود کو ماضی کے اندھیروں سے باہر نکالیں اِک اچھا وقت آپ کا منتظر ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات آج کے دن کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ہوسکتا ہے کہ جائیداد کا کوئی مسئلہ حسب منشاء حل نکل آئے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
وقت ضائع کرنا عقلمندی کی نشانی ہر گز نہیں ہے اک اچھا وقت آپ کا منتظر ہے آج کے دن خود کو مصروف ہی رکھیں تو نتائج خاطر خواہ برآمد ہوسکتے ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
محبوب سے وابستہ کی گئی توقعات ہر گز پوری نہیں ہوسکتی لہٰذا خود کو بدنامی سے بچائیں اور اپنے آپ کو فضول کاموں سے دور رکھیں تاکہ نیک نامی برقرار رہ سکے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنے معاملات کو حتمی شکل دینے کا دن ہے ہوسکتا ہے کوئی لاٹری یا انعام یا مفت کی دولت ہاتھ لگ جائے شریک حیات سے صلح ہی رکھیں تو بہتر ہے۔