نئی کتاب ’’جینے کے ہنر‘‘ شائع ہوگئی
کتاب میں 200 سے زیادہ پیشوں کی فہرست کے علاوہ پیشوں (کیریر) کے 16 مجموعوں (کلسٹرز) کی فہرست بھی شامل ہے۔
کتاب میں 200 سے زیادہ پیشوں کی فہرست کے علاوہ پیشوں (کیریر) کے 16 مجموعوں (کلسٹرز) کی فہرست بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
کیریر پلاننگ، پاکستان میں تعلیم و تربیت کے مواقع اور زندگی کی مہارتیں سیکھنے کے موضوع پر عبدالسلام سلامی کی کتاب ''جینے کے ہنر'' شائع ہوگئی۔
آٹھویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لیے مرتب کی گئی اس کتاب میں کیریر، یعنی عملی زندگی کے لیے پیشے کے انتخاب کی اہمیت، کام کی دنیا کا تعارف، کیریر پلاننگ میں والدین اور اساتذہ کے کردار، خود کو روزگار کے قابل بنانے کے طریقوں، اسکول کی تعلیم کے دور کی اہمیت اور مستقبل کی تیاری، مختلف نوجوانوں کے سیکھنے کے مختلف انداز، پڑھنے لکھنے کی اچھی عادتیں پروان چڑھانے اور زندگی و کام کی مہارتوں پر مفید اور معلوماتی مضامین کے علاوہ ایسی مشقیں اور عملی سرگرمیاں بھی دی گئی ہیں جن سے طلبا یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے لیے کون سا کیریر بہتر ہوسکتا ہے۔
کتاب میں 200 سے زیادہ پیشوں کی فہرست کے علاوہ پیشوں (کیریر) کے 16 مجموعوں (کلسٹرز) کی فہرست بھی شامل ہے جس میں سے کوئی ایک یا دو پڑھنے والے کے لیے موزوں ہوسکتے ہیں، واضح رہے کہ ''زندگی کے راستے'' اردو میں کیریر پلاننگ پر پہلی کتاب ہے جس کا آخری ایڈیشن 2000 میں شائع ہوا تھا، 'جینے کے ہنر'' اس سلسلے کی نئی کتاب ہے۔