ٹنڈو غلام علی خسرے نے 2 بچیوں کی جان لے لی
کئی بچے بیماری میں مبتلا، گاؤں میںخسرے کی ویکسینیشن نہیں کی گئی
ٹنڈو غلام علی کے نواحی گاوں علی احمد آریسر میں خسرے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 4سالہ گونچی بنت ہیرو اور7 سالہ ویرو بنت دینو کولہی جاں بحق ہوگئی. فوٹو: اے ایف پی/فائل
ٹنڈو غلام علی میں خسرے کی وبا نے دو بچیوں کی جان لے لی۔
ٹنڈو غلام علی کے نواحی گاوں علی احمد آریسر میں خسرے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث 4سالہ گونچی بنت ہیرو اور7 سالہ ویرو بنت دینو کولہی جاں بحق ہوگئی جبکہ گاوں میں مزید کئی بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔
گاوں والوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی کسی ٹیم نے ان کے گاوں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی یہاں خسرے کی ویکسین کرائی گئی ہے، جس کے باعث بیماری کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔