شکیرا نے این بی سی ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’دی وائس‘‘ سےعلیحدگی اختیارکرلی

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماں بھی ہیں

36 سالہ گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے پروگرام سے علیحدہ ہونا مشکل مرحلہ تھا. فوٹو: فائل

KARACHI:
کولمبیا نژاد گلوکارہ شکیرا نے این بی سی ٹیلی ویژن کے پروگرام '' دی وائس '' سے علیحدگی اختیار کرلی ۔


36 سالہ گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے پروگرام سے علیحدہ ہونا مشکل مرحلہ تھا کیونکہ پروگرام کی پوری ٹیم کے ساتھ ان کے بڑے اچھے تعلقات تھے اور اس دوران انھوں نے بہت اچھا وقت گزارا۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماں بھی ہیں اس لیے اپنے کیریئر اوربچے پر توجہ دینے کے لیے ان کے پاس اور دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا۔پروگرام کے اگلے سیزن میں گلوکارہ کرسٹینا ایگولیرا شکیرا کی جگہ لیں گی۔
Load Next Story