ریحانہ کا برطانوی ریٹیل برانڈ پر 5 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

گلوکارہ کے وکلاء نے کئی مرتبہ کمپنی سے رابطہ کیا اور انھیں بغیر اجازت کے تصاویر شائع کرنے سے منع کیا

گلوکارہ کے وکلاء نے کئی مرتبہ کمپنی سے رابطہ کیا اور انھیں بغیر اجازت کے تصاویر شائع کرنے سے منع کیا. فوٹو: فائل

SUKKUR:
معروف گلوکارہ ریحانہ نے برطانوی ریٹیل برانڈ ٹاپ شاپ پر 5 ملین ڈالر کا ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔


برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریحانہ نے ریٹیل برانڈ کے خلاف یہ ہرجانہ کمپنی کی جانب سے اپنی مصنوعات پر بغیر اجازت کے ان کی تصاویر شائع کرنے پر دائر کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے فروخت کی جانے والی ٹی شرٹس پر پاپ گلوکارہ کی وہ تصاویر پرنٹ کی گئی ہیں جو مشہور ویڈیو ''وی فاؤنڈ لو'' سے اخذ کی گئی ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ کے وکلاء نے کئی مرتبہ کمپنی سے رابطہ کیا اور انھیں بغیر اجازت کے تصاویر شائع کرنے سے منع کیا تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریحانہ کو 5 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی پیشکش کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔گلوکارہ نے قانونی چارہ جوئی کے لیے بین الاقوامی ماہر قانون ریڈا سمتھ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
Load Next Story