پیپلز پارٹی شکست کے بعد بھی روش بدلنے کو تیار نہیں غوث علی شاہ
اندرون سندھ پولیس پی پی کی آلہ کار بن کر لیگی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے.
اسمٰعیل کورائی کے گاؤں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
لاہور:
مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا اورصوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے نوشہروفیروز کے رہنما اسمٰعیل کورائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں بدترین انتخابی شکست کے باوجود اپنی سابقہ روش سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ذمے داران کے خلاف پیپلز پارٹی کی انتقامی کاروائیاں اور بے بنیاد مقدمات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے، مورو اور نوشہرو فیروز کے پولیس حکام پیپلز پارٹی کے آلہ کار بن گئے ہیں۔
غوث علی شاہ نے کہا کہ انتخابات سے دو دن پہلے اسماعیل کورائی کے گاؤں مولوی ابراہیم کورائی پر پیپلز پارٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کی مدد سے درج کروانی پڑی،نوشہرو فیروز اور مورو کی پولیس مکمل طور پر پیپلز پارٹی کی آلہ کار بن چکی ہے،پولیس نے گزشتہ رات اسمٰعیل کورائی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے گوٹھ مولوی ابراہیم کورائی اور مورو شہر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔