100دنوں میں پتہ چل جائیگا حکومت کتنے پانی میں ہے شیخ رشید
معلوم نہیں نواز شریف کو ہندوستان سے مذاکرات کی اتنی جلدی کیوں ہے، خصوصی بات چیت.
معلوم نہیں نواز شریف کو ہندوستان سے مذاکرات کی اتنی جلدی کیوں ہے، خصوصی بات چیت۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دہشتگردی سے نجات کیلئے طالبان سے مذاکرات کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سو دنوں میں ہی پتہ چل جائے گا کہ حکمران اور حکومت کتنے پانی میں ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ نہ جانے کیوں جب نوازشریف حکومت میں آتے ہیں تو انہیں ہندوستان سے مذاکرات کی جلدی ہوتی ہے ، ہم مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن یہ مذاکراتی عمل باعزت اور بامقصد ہونا چاہئے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ حکومت کیلئے بڑے امتحان سے کم نہیں ہے ،کراچی کے سیاسی حالات کی درستگی کیلئے ایم کیو ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔