اسٹار اسپرنٹر یوسین بولٹ نے سینٹرل کوسٹ میرینز سے ’ کار‘ کی فرمائش کردی
بولٹ نے ہم سے کار کے علاوہ اور کوئی فرمائش نہیں کی ہے، چیف ایگزیکٹیو شوان ملیک
بولٹ نے ہم سے کار کے علاوہ اور کوئی فرمائش نہیں کی ہے، چیف ایگزیکٹیو شوان ملیک فوٹو:فائل
WASHINGTON:
جمیکن اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ رواں ہفتے سینٹرل کوسٹ میرینز کے ہمراہ ٹریننگ کرنے کیلیے آسٹریلیا پہنچیں گے جہاں وہ فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔
یوسین بولٹ نے آمد سے قبل اپنے نئے کلب سینٹرل کوسٹ میرینز سے ایک فرمائش کرڈالی، جو کلب انتظامیہ نے بخوشی قبول کرلی، بولٹ نے کلب کے ہمراہ آزمائشی بنیادوں پر کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے لیکن وہ آسٹریلیا آمد کے بعد ہنڈائی بلیک کلر کی کار اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ جس کا مطالبہ انھوں نے کلب انتظامیہ سے کیا تھا اور اب سڈنی پہنچنے پر انھیں مذکورہ کار فراہم کردی جائے گی۔
ہنڈائی گروپ کلب کا آفیشل اسپانسر بھی ہے، وہ اب سڈنی سے شمال کی جانب 75 کلومیٹر کی مسافت پر واقع گیسفورڈ تک کا سفر اپنی کار میں ہی طے کریں گے۔
کلب کے چیف ایگزیکٹیو شوان ملیک کامپ نے بتایا کہ بولٹ نے ہم سے کار کے علاوہ اور کوئی فرمائش نہیں کی ہے، انھوں نے ہم سے پرائیویٹ باڈی گارڈز، ڈرائیور اور فرانس سے پانی کی بوتلیں منگوانے کی فرمائش نہیں کی ہے۔