خیبرپختونخوا 6 قومی اور ایک صوبائی نشست پرضمنی انتخاب ہوگا

عمران، پرویز خٹک، اسد قیصر، فضل الرحمن قومی، حیدرہوتی صوبائی نشست چھوڑ دینگے

حملے2010 میں 59 فیصد سے بڑھ کر 2011 میں 63 فیصد ہوگئے،گارڈین کی رپورٹ، سروے کیلیے برطانوی حکومت نے فنڈ بھی فراہم کیے

خیبرپختونخوا میں این اے ون سمیت6 قومی اورایک صوبائی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا جسکے باعث ممکنہ طورپرماہ رمضان میںمذکورہ حلقوں کے ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرناہوگا۔


عام انتخابات کے دوران این اے ون پشاور پر عمران خان نے اے این پی کے غلام احمدبلورسمیت دیگرکوشکست دی تاہم اب وہ یہ نشست خالی کررہے ہیں، این اے 5 پرتحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ پرویزخٹک کامیاب ہوئے تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست کوخالی کررہے ہیں، این اے13پرپی ٹی آئی کے صوبائی صدراسدقیصرنے دیگرکوشکست دی تاہم وہ بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کورکھتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست خالی کریں گے۔

این اے 26 پرجے یو آئی(ف)کے اکرم خان درانی نے کامیابی حاصل کی تاہم وہ بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کورکھتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست کوخالی کررہے ہیںجبکہ جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جنہوں نے قومی اسمبلی کی تین نشستوںاین اے 24 ،25 اور27 پرکامیابی حاصل کی تھی وہ بھی ان میں سے دونشستوںکوخالی کریں گے جس کے باعث صوبہ میںمجموعی طورپرقومی اسمبلی کی6 نشستوںپرضمنی الیکشن ہوگاجبکہ صوبائی اسمبلی کی واحد نشست پی کے 23 مردان پر ضمنی الیکشن ہوگاجس پراے این پی کے امیرحیدرہوتی نے کامیابی حاصل کی وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
Load Next Story