جشن آزادی پر ٹریفک حادثات میں 10 افراد ہلاک 300 سے زائد زخمی
صبح8سے رات8بجے تک حادثات میں زخمی270افرادصرف جناح اسپتال لائے گئے زیادہ افرادگاڑیوں کی ٹکراوربائیک سے گرے
کورنگی روڈگولڈمارک سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میں2نوجوان ہلاک، فوٹو:فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے دن اور رات گئے تک ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تانے کی حدود سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیزگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا متوفیہ کی شناخت 50 سالہ صفیہ کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے خاتون کے بیٹے عبدالستار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ڈیفنس تھانے کی حدود کورنگی روڈ گولڈ مارک شاپنگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جن کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 30 سالہ شاہد اور 28 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے گلشن حدید شہباز پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 32 سالہ صدام جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا متوفی گلشن حدید کا رہائشی بتایا جاتا ہے جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، سپرہائی وے جمالی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 18 سالہ اجمل زخمی ہوگیا، ایف بی صنعتی ایریا کے علاقے سہراب گوٹھ فلائی اوور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ۔
فیریئر تھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ ایاز جاں بحق جبکہ 30 سالہ کاشف زخمی ہوگیا جنھیں چھپیا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، بفرزون سمٹ بینک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ معین الدین جاں بحق ہوگیا جوکہ بفرزون کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
کریم آباد فلائی اوور پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے عمران نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے دن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریفک حادثات میں زخمی 270 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا جن میں ٹریفک حادثات کے شکار اور موٹرسائیکل سے گرکر زخمی ہونے والے شامل ہیں۔
زیادہ تر زخمیوں کے ہاتھ اور پاؤں میں فریکچر تھے جبکہ سرپر چوٹ لگنے کے زخمی لائے گئے 12 گھنٹے میں تو صرف جناح اسپتال میں 270 ٹریفک حادثات کے زخمی لائے گئے جبکہ دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار ان کے پاس دستیاب نہیں ہیں کہ وہاں ٹریفک حادثات اور موٹر سائیکل سے گرکر کتنے زخمیوں کو لایا گیاہے۔