شہر میں بڑے ثقافتی پروگرام کا انتظام کرلیا راجا چوہان
جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ،انور مقصود ، ندیم،مصطفی قریشی ،چکرم،منورسعیدشریک ہونگے
روشنیوں کے اس شہرکے مکینوں کو اچھی اور معیاری تفریحی پروگرام سے محظوظ کرنا چاہتے ہیں، راجا چوہان فوٹو : فائل
اسٹیج ہندو کمیونٹی کے معروف آرگنائزر راجا چوہان نے مئی کے دوران کراچی آرٹس کونسل میں ثقافتی پروگرام ''سنگیت قوی سملین ''کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔
راجہ چوہان عرصہ سے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ تھکے ہوئے روشنیوں کے اس شہرکے مکینوں کو اچھی اور معیاری تفریحی پروگرام سے محظوظ کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پروگرام میں اسٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار پرفارم کریں گے ۔اداکار جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ،فاطمہ ،انور مقصود ،اداکار ندیم،مصطفی قریشی ،اداکارچکرم،منورسعید اور بیشمار فنکار بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔