ڈی ایچ اے سٹی کے13ترقیاتی منصوبے رواں سال مکمل ہونگے

ملیرریورایکسپریس وے کی تعمیرسے فاصلے کم ہوں گے، پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رفیق

ملیرریورایکسپریس وے کی تعمیرسے فاصلے کم ہوں گے، پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رفیق. فوٹو: آن لائن

KARACHI:
ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے 13ترقیا تی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور رواں سال مکمل ہوجائیں گے۔

ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد مختلف سیکٹرز میں مختصر مدت کے تعمیراتی پلان کے تحت بنیادی سہولتوں کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، فراہمی ونکاسی آب و دیگر پروجیکٹس کو 2015-16 تک مکمل کرلیا جائے گااور نئے شہر کے آباد ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا ، ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیر ( ر ) محمد رفیق نے پیر کوشہریوں، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے وفد کے ساتھ سپرہا ئی وے پر واقع ڈی ایچ اے کے رہائشی وکمرشل منصوبے ڈی اچ اے سٹی کراچی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ ڈی سی کے ڈائریکٹریٹ، وزیٹر سینٹر، سینٹرل فسیبلیٹی بلڈنگ، اسٹاف اکاموڈیشن، باؤنڈری وال اور انٹرنس گیٹ وغیرہ رواں سال کے آخر میں مکمل کرلیے جائیں گے،ان منصوبوں کو ایف ڈبلیواور این ایل سی کی زیر نگرانی تعمیر کیاجارہا ہے،وفد کو بتایا گیا کہ سیکٹر ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ ہر سیکٹر میں اسکول، طبی مرکز، پارک، مسجد، کمیونٹی سینٹر اور مارکیٹوں کی بھی تعمیر کی جائے گا۔

ی تاکہ شہری مکمل سہولت کے ساتھ آباد ہوسکیں، ہیلتھ سٹی، ایجوکیشن سٹی، تھیم پارک اور ڈاؤن ٹاؤن ڈسٹرکٹ کے کمرشل مرکز کی منصوبہ بندی کرلی، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ملیر ریور ایکسپریس وے ( لنک روڈ )کی تعمیر سے ڈی سی اور شہر کے مابین سفر کے فاصلے میں نمایاں کمی آئے گی، ڈی ایچ اے سٹی کراچی جو 20 ہزار ایکڑ علاقے پر محیط ہے پر انڈسٹریل زون کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،بریگیڈیر(ر) رفیق نے کہا کہ پلاٹ الاٹیز جس طرح بروقت ادائیگی کررہے ہیں وہ ان کی جانب سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے منصوبے کی افادیت اور اہمیت پر اعتماد اور یقین کا اظہار ہے ۔
Load Next Story