اداکار عابد خان مرحوم کی 12ویں برسی 20اگست کو منائی جائیگی
وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کر چکے ہیں
ہدایت کار کرن جوہرکی آنیوالی فلم 19اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی (فوٹو : فائل)
اسٹیج ، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عابد خان مرحوم کی 12ویں برسی 20اگست بروزپیر منائی جائے گی۔ اداکار و فنکار عابد خان کا شمار ملک کے معروف مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا تھا ۔ انھیں شروع سے ہی مزاح پر بھر پور عبور حاصل تھا جس کے باعث و ہ دوستوں کی سنگت میں بہت ہر دلعزیز تھے ۔
انھوںنے اپنے طویل فنی سفرکے دوران سیکڑوں اسٹیج ڈراموں ، کئی ٹی وی پروگرامات اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کر چکے ہیں ۔عابد خان مرحوم جتنے اچھے فنکار تھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے ۔
عابد خان کو 20اگست 2000 میں اسلام آباد پرفارمنس کے لیے موجودگی کے دوران اچانک دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے حسن عابد اور دیگر پرستاروں کی جانب سے مختلف شہروں میں فاتحہ اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔