بھارت میں ڈھابے پر جھاڑو پونچھا لگانے والی کویتا ایشین گیمز میں شریک

ہماچل پردیش کے علاقے منالی سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پرکویتا کا گائوں اور وہاں والدین کا ایک ڈھابا ہے۔

ہماچل پردیش کے علاقے منالی سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پرکویتا کا گائوں اور وہاں والدین کا ایک ڈھابا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں ڈھابے پر جھاڑو پونچھا لگانے والی کویتا ایشین گیمز میں شریک ہیں۔


بھارت میں ڈھابے پر جھاڑو پونچھا لگانے والی کویتا ٹھاکر ایک بار پھر ایشین گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے بے چین ہیں۔ ہماچل پردیش کے علاقے منالی سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر ان کا گائوں اور وہاں والدین کا ایک ڈھابا ہے،کویتا وہیں پر رہتیں اور برتن دھونے کے ساتھ جھاڑو پونچھا لگاتی تھیں۔

واضح رہے کہ 2007 میں انھوں نے اپنے اسکول میں کبڈی کھیلنا شروع کی اور 2009 میں دھرم شالا میں اسپورٹس اتھارٹیز کو جوائن کیا، 2014 میں انھوں نے ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں اپنی ٹیم کو گولڈ میڈل جتوایا اور اب انڈونیشیا میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ کویتاکے والد اور والدہ دونوں اب بھی اسی ڈھابے پر چائے بسکٹ بیچتے ہیں تاہم اب اچھے علاقے میں کرائے کے گھر میں رہنے لگے ہیں۔
Load Next Story