عباسی شہید اسپتال کو بجٹ نہ مل سکا دواؤں کی فراہمی بند

11 ماہ سے مختص بجٹ جاری نہ ہو سکا،مریض دوائیں باہر سے خریدنے پر مجبور ہوگئے،مریضوں کی خوراک بند ہونے کا خدشہ

عباسی اسپتال میں مستحق مریضوں کے علاج کیلیے زکواۃ فنڈ بھی ختم ہوگیا اسپتال کو رواں مالی سال کے11ماہ سے ادویات کا بجٹ نہیں مل سکا ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوںمیں رواں مالی سال کا بجٹ فراہم نہیں کیا جاسکا۔

جس کی وجہ سے ان اسپتالوں میں مریضوں کو دواؤں کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ مریضوں سے دوائیں منگوانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،عباسی اسپتال میں مستحق مریضوں کے علاج کیلیے زکواۃ فنڈ بھی ختم ہوگیا اسپتال کو رواں مالی سال کے11ماہ سے ادویات کا بجٹ نہیں مل سکا ہے بھی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کوادویات دینی بندکردی ہے جس پرمریضوں نے اسپتال انتظامیہ اورکے ایم سی کے سینئرمیڈیکل ڈائریکٹر پر شد ید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت مریضوں کو علاج سے محروم کردیاگیا۔

بلدیہ عظمی کراچی کے سب سے بڑے ٹیچینگ اسپتال عباسی شہید اسپتال میں ادویات کا بجٹ فراہم کرنے کی وجہ سے مریضوں کواسپتال کی فراہمی بندکردی گئی اوراسپتال انتظامیہ شدید مالی بحران کی شکار ہے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی خوراک بھی کسی بھی وقت بند ہوسکتی ہے۔




اسپتال میں زکواۃ فنڈ ختم ہونے کے بعد غریب اور مستحق مریضوں کی ادویات، ایکسرے سمیت دیگر طبی سہولتیں بند کردی گئی ہیں،اسپتال کے دواؤں اور دیگر سامان کا سالانہ بجٹ 22 کروڑ روپے ہے لیکن گزشتہ سال جولائی سے تاحال11ماہ سے اسپتال کو بجٹ جاری نہیں ہوا ہے۔

بجٹ کی عدم فراہمی سے اسپتال انتطامیہ مالی پریشانیوں سے دوچار ہوگئی، اسپتال میں غریب و مستحق مریضوں کے لیے مختص رقم ایک کروڑ روپے ختم ہوچکے ہیں جس پر اسپتال انتظامیہ نے زکواۃ فنڈ سے غریبوں کے علاج کی سہولتیں بند کردیں ،اسپتال میں ادویات اور زکواۃ فنڈنہ ہونے سے غریب مریض سرکاری علاج ومعالجے سے محروم ہوگئے ،اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں جان بچانے والی کوئی دوا موجود نہیں لہذا مجبوراً مریض باہر سے ادویات خرید کر لارہے ہیں،مریضوں نے دوائیں نہ ملنے پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پیشنٹ ویلفیئر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر میڈیکل ڈٖائریکٹرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load Next Story