دہشت گردی کا عفریت عارفی کے حوصلے پست نہ کرسکا
کوئٹہ میں ٹینس بال سے کھیلنے والا پاکستانی ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کا سفیر مقرر
کوئٹہ میں ٹینس بال سے کھیلنے والا پاکستانی ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کا سفیر مقرر۔ فوٹو: فائل
دہشت گردی کا عفریت بھی کرکٹر محمد عارفی کے حوصلے پست نہ کرسکا، کوئٹہ میں ٹینس بال سے کھیلنے والا پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کا سفیر بن کر دیگر کھلاڑیوں میں جذبہ اجاگر کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پیدا ہونے والے محمد عارفی کے خاندان نے سکون کی تلاش کیلیے کوئٹہ میں پناہ لی لیکن یہاں بھی حالات زیادہ بہتر نہ ملے، دہشت گردوں کے حملوں نے مہاجر خاندان کے 2 افراد کی زندگیاں چھین لیں مگر بد ترین حالات بھی کرکٹر کو کھیلنے سے باز نہ رکھ سکے، انھوں نے والدین کی سخت مخالفت کے باوجود کسی نہ کسی طور اپنا شوق جاری رکھا، گلیوں، سڑکوں اور ناہموار میدانوں پر ٹینس بال کے ساتھ سرگرم رہے،سردیوں میں برف سے بنی گیندیں پریکٹس کیلیے استعمال کرتے، کرکٹ کیلیے جنون بالآخر آسٹریلیا کے میدانوں پر ثمر آور ثابت ہوا۔
عارفی کا خاندان 2006 میں ایڈیلیڈ منتقل ہوگیا،آل راؤنڈر نے الزبتھ ایسٹ کلب کو جوائن کرنے کے بعد 2009 میں ناردرن ڈسٹرکٹ میں جگہ بنائی،اب سی گریڈ کرکٹ میں جیٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ نے کھیل کے ساتھ ان کے لگاؤ کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ملٹی کلچرل پروگرام کا سفیر مقرر کیا ہے، ٹیم کیلیے سیزن میں 26.27 کی اوسط سے 289 رنز بنانے اور 19.31 کی ایوریج سے 13 وکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر نوجوانوں میں کرکٹ کا جذبہ اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے۔ عارفی کا کہنا ہے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا شوق جاری رکھا، کسی چیز سے محبت ہو تو اسے چھوڑا نہیں