پیپلز پارٹی کراچی سے خیبر تک حقیقت ہےرؤف ناگوری
انتخابی نتائج قبول کرتے ہیں،کراچی ڈویژن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس.
انتخابی نتائج قبول کرتے ہیں،کراچی ڈویژن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس.۔ فوٹو: فائل
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر رؤف ناگوری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے لیکر خیبر تک ایک حقیقت ہے۔
ہمارا منشور اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے، وہ پیپلز سیکریٹریٹ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ایگزیکٹو ممبران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، رؤف ناگوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک اور جمہوریت کو مستحکم کیا ہے، انتخابات میں ناکامی خدشات کے باوجود جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر نتائج قبول کرتے ہیں۔
اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کراچی میں تنظیم سازی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلیے حکمت عملی بنائی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی کا نچلی سطح پر جائزہ لیا جائے گا اور کمزوریوں کو دور کرنے کیلیے اقدام اٹھائے جائیں گے جبکہ ممبر سازی کو مزید بڑھانے کیلیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔