گلگت وبلتستانایورسٹ سرکرنیوالے بھائی بہن کیلیے قرارداد تحسین
گلگت وبلتستان کاہرنوجوان انھیںرول ماڈل بنائے،حکومت مناسب پذیرائی کرے.
ثمینہ بیگ، مرزاعلی کوصدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے، ارکان قانون ساز اسمبلی. فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون
قانون سازاسمبلی گلگت وبلتستان نے دنیاکی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ثمینہ بیگ اور اس کے بھائی مرزاعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس عظیم کارنامے پر انھیں قومی اعزاز سے نوازا جائے۔
منگل کو اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران مطابعت علی شاہ نے قرارداد خراج تحسین ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ثمینہ بیگ اور مرزاعلی کودنیاکی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے پر یہ ایوان خراج تحسین پیش کرتاہے اور ان کی بہادری وعزم کو سلام پیش کرتاہے۔ ثمینہ بیگ اور مرزاعلی نے نہ صرف گلگت وبلتستان بلکہ وطن عزیز پاکستان کا وقار دنیابھر میں بلند کیاہے۔ گلگت وبلتستان کے عوام کو بجا طورپر فخر ہے اور یہ امید رکھتے ہیں کہ گلگت وبلتستان کا ہرنوجوان ان کو رول ماڈل بنائے گا۔
یہ مقتدرایوان وفاقی حکومت سے توقع رکھتاہے کہ ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں ان کی مناسب طورپر پزیرائی کی جائے گی۔ قرارداد پر بات کرتے ہوئے رضی الدین رضوی نے کہاکہ ثمینہ بیگ اورمرزاعلی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازاجائے۔ مرزا حسین نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاجائے۔ اسپیکر وزیربیگ نے قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کرتے ہوئے حکومت کوہدایت کی کہ وہ ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے۔