نائٹ کوچ کا انجن سرہاری کے قریب فیل مسافر سراپا احتجاج

ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر پنجاب اور سکھر جانے والی ٹرینیں روک...

دھرنا دے کر اپ اور ڈائون ٹریک بندکر دیے، ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں (فوٹو : فائل)

KARACHI:
کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ کا انجن سرہاری کے قریب فیل ہو گیا، مسافروں کا شدید احتجاج، ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر پنجاب اور سکھر جانے والی ٹرینیں روک دیں۔5 گھنٹے کی تاخیر سے ٹرینیں روانہ ہوئیں۔


تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ کے انجن میں حیدرآباد سے روانہ ہوتے ہی خرابی پیدا ہوگئی بعد ازاں انجن سرہاری کے قریب آکر فیل ہوگیا جس کے خلاف سیکڑوں مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک پر دھرنا دیا۔مسافروں نے احتجاج کے دوران قراقرم ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کو بھی روک لیا جس کے باعث تینوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔ ریلوے ٹریک بند ہونے اور احتجاج کے باعث اپ اور ڈائون ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

بعد ازاں نائٹ کوچ کو 5گھنٹے بعد روانہ کیا گیا۔
Load Next Story