رحمن ملک کیخلاف ریفرنس نہ بھجوانے پر چیئرمین سینیٹ کو نوٹس
سابق وزیرداخلہ کی دہری شہریت کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کی کارروائی
سابق وزیرداخلہ کی دہری شہریت کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کی کارروائی. فوٹو: فائل
PALLEKELE:
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی دہری شہریت کے حوالے سے ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے پر چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے منگل کو رحمن ملک کی دہری شہریت کے خلاف دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت کو بتایا کہ رحمن ملک کو دہری شہریت کے بعد سینیٹ سے استعفیٰ دینا پڑا، اس کے بعد وہ دوبارہ سینیٹر بن گئے لیکن چیئرمین سینیٹ نے ان کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں بھجوایا۔ دریں اثنا عدالت نے صدر زرداری، سابق وزیراعظم راجاپرویز اشرف، رحمن ملک، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔