ترکی ميں شامی مہاجرین پر حملے کا منصوبہ ناکام 6 افراد گرفتار
گرفتار افراد کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ مہاجرین کو اغواء اورکیمپوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس
شامی میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ہزاروں شامی باشندے نقل مکانی کرکے ترکی منتقل ہو چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ترکی ميں پولیس نے شامی مہاجرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ترکی سے ہی ہے اور وہ مہاجرین کو اغوا اور کیمپوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترکی کے صوبہ ہاتے کے گورنر نے بھی مقامی ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ گرفتار افراد شامی سرحد پر ترکی کی حدود میں قائم مہاجر ین کے کیمپوں پر بم حملوں اور اغوا کی منصوبہ بندی کر رہے رتھے۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ہزاروں شامی باشندے نقل مکانی کرکے ترکی منتقل ہو چکے ہیں جہاں وہ مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔