سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق یکم تا 15 ستمبر رجسٹریشن ہوگی

نادرا کو سافٹ ویئربنانے کی ہدایت، رجسٹر ہونے والے ووٹرضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے

عمران، حمزہ، صفدر کیخلاف انتخابی ضابطہ کیس ملتوی، شانگلہ میں دوبارہ پولنگ10 ستمبر کو ہو گی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی۔

گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن اور نادراکے حکام شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیتے ہوئے نادرا کو ستمبر کے آغاز سے قبل سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔


یکم تا 15 ستمبر تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ رجسٹرڈ ہونے والے ووٹر 37 قومی وصوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

 
Load Next Story