دلچسپ اتفاق نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر کا ہمسر بنا دیا

ٹنڈولکر نے بھی اپنی 58 ویں ٹیسٹ سنچری میں 103 رنز اسکور کیے تھے۔

ٹنڈولکر نے بھی اپنی 58 ویں ٹیسٹ سنچری میں 103 رنز اسکور کیے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دلچسپ اتفاق نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سابق بیٹسمین اور اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کا ہمسر بنا دیا۔


ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں تھری فیگر اننگز کھیل کر اپنی پانچ روزہ سنچریوں کی تعداد 23 کرلی، یہ بھارت کی جانب سے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 58 ویں سنچری تھی،کوہلی نے 103 رنز بنائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹنڈولکر نے بھی اپنی 58 ویں ٹیسٹ سنچری میں 103 رنز اسکور کیے تھے،انھوں نے بھی یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔
Load Next Story