آئی پی ایلسن رائزرز حیدرآباد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
راجستھان رائلز نے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی، بریڈ ہوج کی نصف سنچری
نئی دہلی: آئی پی ایل میچ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی چیئر لیڈرز فن کا مظاہرہ کرکے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھارہی ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی
راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بناتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے بُری طرح متاثر ہونے والی ڈریوڈ الیون نے لواسکورنگ مقابلہ بریڈ ہوج کی ففٹی کی بدولت 4 وکٹ سے جیت لیا، رائلزاب فائنل میں پہنچنے کیلیے جمعے کو پہلے کوالیفائر کی ناکام سائیڈ ممبئی انڈینز کے مقابل آئیں گے، چنئی پہلا کوالیفائر جیت کر اتوار کو شیڈول فیصلہ کن معرکے میں پہنچ چکا ہے،سن رائزرزحیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، اوپنر پارتھیو پٹیل اور ون ڈاؤن ہانوما ویہاری محض 1،1 رن بناسکے، شیکھر دھون نے33 اور کپتان آسٹریلیا کے کیمرون وائٹ نے 31 رنز بناکر ٹیم کو ابتدائی صدموں سے باہر نکال دیا، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی بھی 21 گیندوں پر 29 قیمتی رنز ٹیم کے مجموعے میں جوڑنے میں کامیاب رہے۔
سری لنکن کرکٹر تشارا پریرا 11رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، وکرم جیت ملک 14رنز کے عوض2 وکٹیں لیکر کامیاب بولر بنے، جیمز فلکنر، شین واٹسن اور سدھارتھ ترویدی نے 1،1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا، راجستھان رائلز کے کپتان راہول ڈریوڈ12، اجنکیا راہنے18 اور شین واٹسن24 رنز تک محدود رہے، دیشانت یاگنک صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، اسٹورٹ بنی بھی2 رنز ہی اپنے نام جوڑ پائے، ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین سنجو سیمسن اہم ترین میچ میں 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، بریڈ ہوج نے 29 گیندوں پر 54 رنزکی فتح گراننگز کھیلی، انھوں نیاختتامی اوور کی دو ابتدائی گیندوں پر 2 چھکے لگاکر راجستھان رائلز کو دوسرے کوالیفائر میںپہنچایا، ٹیم نے 19.2 اوورز میں 6وکٹ پر 135 رنز بنالیے،ڈیرن سیمی نے 2 وکٹیں لیں۔