پولیس نے کرکٹرز کی بیگمات پر نظر رکھنی شروع کردی

وندو، مہندرا دھونی کی بیگم کے ساتھ میچز میں نظر آئے،تمام مقابلوں کی فوٹیج طلب

شری شانتھ کی گرل فرینڈ ساکشی کی دوست نکلیں، انہی نے دونوں کا تعارف کرایا۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں حالیہ پیش رفت کے بعد پولیس نے کرکٹرز کی بیگمات، دوستوں، رشتہ داروں اور ٹیم مالکان پر بھی نظر رکھنی شروع کردی۔

براڈکاسٹر سے تمام میچز کی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی، اس سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ وندو دارا سنگھ کئی بار دھونی کی اہلیہ ساکشی کے ساتھ بیٹھ کر میچز دیکھتے نظر آئے، وہ دیگر بعض پلیئرز و بیگمات کے بھی ساتھ دکھائی دیے تھے۔




دریں اثنا دہلی پولیس نے گذشتہ روز شری شانتھ کی گرل فرینڈ ساکشی جھالا سے بھی پوچھ گچھ کی،پیسر کی جانب سے تحفے میں دیا جانے والا قیمتی موبائل فون بھی ایئر انڈیا کی ایئرہوسٹس سے برآمد کر لیا گیا، اسے فکسنگ کے پیسوں سے خریدا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق ساکشی جھالا بھارت و چنئی سپرکنگز کے کپتان دھونی کی اہلیہ کے ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتی تھیں، انھوں نے ہی شری شانتھ کے ساتھ ان کا تعارف کرایا تھا، جھالا ایک فیملی ڈنر میں بھی پیسر کو بلا چکیں، جے پور میں ان کے گرلز ہاسٹل چلانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
Load Next Story