ٹینس جانکو تیپسرووچ کی ہمت جواب دے گئی
اسٹوسبرگ ویمنز ٹورنامنٹ میں ڈومنیکا سبولکووا بھی ابتدا ہی میں شکست کا شکار
اسٹوسبرگ ویمنز ٹورنامنٹ میں ڈومنیکا سبولکووا بھی ابتدا ہی میں شکست کا شکار۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
PALLEKELE:
ڈیسلڈورف اے ٹی پی میں ٹاپ سیڈ جانکو تیپسرووچ کی ہمت دوسرے راؤنڈ میں جواب دے گئی، انھیں ارجنٹائن کے گوڈیو پیلا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6(7/1) اور 6-1 سے ہرادیا۔
اسٹوسبرگ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں تھرڈ سیڈ ڈومنیکا سبولکووا بھی ابتدا ہی میں شکست کا شکار ہوگئیں، کینیڈا کی ایوگینی بوچارڈ نے کیمیلا گریگور کی بلند پرواز ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیسلڈورف مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں تھرڈ سیڈ ارجنٹائنی پلیئر جوآن مناکو نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی، انھوں نے برازیل کے آندرے گیم کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 ،6-4 سے مات دی، 7 سیڈ سربیا کے وکٹر ٹروسکی نے سلواکین پلیئر گریگا زیملج کو 6-3، 7-6(7/3) سے قابو کرلیا،میزبان جرمنی کے ٹوبائس کیمکے نے سلواکیہ کے ایلزاز بیڈینی کو 6-1، 6-4 سے شکست دے دی۔ سیکنڈ سیڈ ٹامی ہاس نے کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو 3-6، 6-4 اور 7-5 سے ہرایا، فن لینڈ کے جارکونمینن نے اسپینش حریف روبرٹو باؤٹسٹا اگٹ کو4-6، 7-5 اور 6-3 سے قابو کرلیا۔
دوسری جانب اسٹورسبرگ میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کی ایوگینی بوچارڈ نے کیمیلا گریگور کی بلند پرواز ختم کردی، ابتدائی معرکے میں ٹاپ سیڈ ماریون بارٹولی کو شکست دینے والی اطالوی پلیئر گریگور 3-6،0-6 سے ناکام رہیں،7 سیڈ جنوبی افریقہ کی چینیلی شیپرز نے امریکی حریف شیلبی روجرز کو 2-6،6-3 اور 6-4 سے ٹھکانے لگایا، اطالوی کھلاڑی فلاویا پنیٹا نے اسپین کی ماریا ٹریسا ٹورو کو 6-2،6-3 سے زیر کیا، جمہوریہ چیک کی لوسیا ہارڈیکا نے امریکی حریف لورین ڈیوس کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2 کے یکساں مارجن سے ہرایا۔
اس سے قبل فرسٹ راؤنڈ میچز میں تھرڈ سیڈ ڈومنیکا سبولکووا کو اسٹونیا کی کائنا کنیپی نے 6-4،7-6(8/6) سے اپ سیٹ شکست دے دی، فورتھ سیڈ امریکا کی سلونی اسٹینفز نے بیلاروسی پلیئر سویٹنا پرنکووا کو 6-3،2-6 اور 6-3 سے زیر کیا، قازقستان کی یولیا پوٹنٹسیوا نے الیسون وان کو 6-1،6-0 سے قابو کرلیا۔