سائٹ کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، پورے شہر کے فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل طلب

آگ تیسرے درجے کی قرار دیدی گئی،رات گئے تک قابو نہیں پایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سائٹ کے علاقے لیبر اسکوائر پلاٹ نمبر 196 پر واقع ہمالیہ کیمکل فیکٹری میں بدھ کی شب آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی۔

آگ کی شدت کا اندازہ لگاتے ہوئے پورے شہر کے فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل طلب کر لی گئیں ، آگ تیسرے درجے کی قرار دیدی گئی جس پر رات گئے تک قابو نہیں پایا گیا تھا ۔ آگ کی شدت کی باعث علاقے کی رہائشی عمارتیں خالی کرالی گئیں ۔ شب تقریباً سوا 9 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کر دی گئیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئی پورے شہر سے فائرنگ ٹینڈر اور 2 اسنارکل طلب کر گئیں ، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دیکھے جا رہے تھے۔ آگ کی شدت کے بارے میں اطلاع ملنے پر چیف فائر آفیسر احتشام بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔




فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے جس میں اسنارکل ، بائوزر سمیت 40 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا گیا ہے ، آگ فیکٹری کے بیس منٹ میں لگی تھی جس پر وہاں موجود ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت جان بچا کر باہر نکل گئے ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے قریب رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا جبکہ قریب واقع خدیجہ مسجد سے کے حجرے سے پیش امام کے اہلخانہ کو بھی باہر نکال لیا گیا۔چیف فائر آفیسر احتشام نے بتایا کہ گراؤنڈ پلس ٹو کی عمارت ہے، بیسمنٹ اور گرائونڈ فلور پر لگی عمارت پر رات ایک بجے قابو پالیا تھا۔ بالائی منزل پر آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
Load Next Story