تحریک انصاف سے لڑائی میں متحدہ ہی پیچھے ہٹے گیسلیم بخاری

ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نرم رویہ اختیار کریں،الطاف حسین کوریت پھسلتی نظر آرہی ہے،ابصار

عمران تشدد کی طرف نہ بڑھیں،قبائلی مسائل کوسمجھ نہیں سکے،صافی،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

سینئرصحافی سلیم بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی مخالفت بہت آگے جاچکی ہے ، مجھے نہیں لگتاچند روز میں حالات ٹھیک ہوجائیںگے۔

کیونکہ جس طرح لندن میں الطاف حسین کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے یا لندن پولیس کوشکایات گئی ہیں اور سوشل میڈیا پرجیسی سخت زبان استعمال کی جارہی ہے ،اس سے حالات اور بھی خراب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہاکہ میں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں ان کاکہناتھا کہ کے پی کے میں90 دن میں بلدیاتی انتخابات کراؤنگا،جرگہ سسٹم بحال کروں گا ، ہمارا وزیراعلیٰ سی ایم ہاؤس میں نہیں جائے گا،ہم وہاں لائبریری بنوائیں گے۔ یہ بہت اہم باتیں ہیں ،جو ان کے پروگرام میں شامل ہیں ۔

متحدہکے متعلق لائحہ عمل میں مجھے محسوس ہواکہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اگر پیچھے ہٹے گی تو ایم کیو ایم ہی ہٹے گی، اس لیے فی الحال یہ توقع کرنامناسب نہیں کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات ماننے والی ہے کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ دیے ہیں۔ نائن زیرو میں جو کچھ ہوا،اس کے پیچھے بہت کچھ ہے، خود تو وہ شیشے کے گھر میں رہتے ہیں، رابطہ کمیٹی ہی سب کچھ کرتی تھی، ان کو یہ شکوہ نہیں کہ پی ٹی آئی کو اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کیسے پڑگئے بلکہ انھیں غصہ ہے کہ یہ سب ہونے کیسے دیاگیا؟یہ سمجھ لیں کہ عمران ،ایم کیو ایم کے علاوہ نوازشریف کیلیے بھی عذاب بننے والے ہیں ۔




اگر عمران نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کرادیے توکیا دوسرے صوبوں میں آواز بلند نہیں ہوگی؟نوازشریف کے سامنے بڑے چیلنجزہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کررہے ہیں۔نوازشریف اور اشفاق کیانی کی ملاقات میں متعدد معاملات طے پاگئے ہیں۔

ٹی وی اینکر ابصار عالم نے کہاکہ عمران کا بیان کسی حد تک جلدبازی تھا،ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نرم رویہ اختیار کریں۔ ہم الطاف حسین کو بہت عرصے سے سمجھاتے تھے کہ آپ لندن میں رہتے ہیں، یہاں کے لوگ سردی گرمی اور تلخی برداشت کرتے ہیں،اس طرح کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔عمران کو مہاجروں کے7سے 8 لاکھ ووٹ پڑے ہیں اور یہ ان کے لیے باعث تشویش ہے ، الطاف حسین کومٹھی سے ریت پھسلتی نظر آرہی ہے، صحافی سلیم صافی نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی جس راستے پرچل رہی ہیں یہ دونوں کیلیے تباہ کن ہے ۔ملک پر اگلے دنوں میں اوربھی آزمائشیں آنے والی ہیں۔ عمران کو چاہیے کہ معاملے کو تشدد کی طرف نہ بڑھائیں۔
Load Next Story