ستارہ امتیازکیلیے نامزدگی پرحکومت کاشکریہملک کانام روشن کرتے رہوں گاعلیم ڈار
مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کروں گا
ستارہ امتیازکیلیے نامزدگی پرحکومت کاشکریہ،ملک کانام روشن کرتے رہوں گا،علیم ڈار (فوٹو : فائل)
عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ستارہ امتیاز ایوارڈ کیلیے نامزدگی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دنیا بھر میں ملک کی نیک نامی کیلیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ2 برس پہلے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلیے چنا گیا اب ستارہ امتیاز سے نوازا جانا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی مشکور ہوں جس نے میرا نام تجویز کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں آج اپنے وطن کی وجہ سے ہی اس مقام تک پہنچا،مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کروں گا۔ انھوں نے کہاکہ میں گزشتہ3 برس سے آئی سی سی کا بہترین امپائرمنتخب ہو رہا ہوں، قوم سے درخواست ہے کہ مسلسل چوتھی کامیابی کیلیے بھی دعا کریں۔
دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اور پاکستان ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی نے حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیازکیلیے نامزدگی پرعلیم ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔