ون ڈے رینکنگ افغان اسپنرراشد خان کوٹاپ پوزیشن پانے کا موقع میسر

راشد خان ایک روزہ رینکنگ میں وہ 763 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود

راشد خان ایک روزہ رینکنگ میں وہ 763 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود : فوٹو: سوشل میڈیا

افغان لیگ اسپنر راشد خان کو ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع میسر آگیا۔


وہ پہلے ہی ٹوئنٹی 20 کے نمبر ون بولر کا اعزاز رکھتے ہیں، ایک روزہ رینکنگ میں وہ 763 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود جبکہ ان کا ٹاپ پوزیشن کے حامل بھارتی بولر جسپریت بمرا سے فرق صرف 12 پوائنٹس کا ہے۔

وہ آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں اچھی کارکردگی سے یہ فرق ختم کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ان کے ساتھی بولر محمد نبی کی نگاہیں بھی اپنی موجودہ 16 ویں پوزیشن سے ترقی پر مرکوز ہیں۔ افغان ٹیم کلین سوئپ سے اپنے پوائنٹس کی تعداد 65 کرسکتی ہے، اگرچہ اس سے اس کی دسویں پوزیشن پر فرق تو نہیں پڑے گا البتہ نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے فاصلہ صرف 4 پوائنٹس رہ جائے گا۔
Load Next Story