ٹرینیں بدستور گھنٹوں لیٹ ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا
انجن فیل ہونے پر کراچی نائٹ کوچ کے مسافروں کا احتجاج، ٹریک پر دھرنا، دیگر گاڑیاں روک لیں
انجن فیل ہونے پر کراچی نائٹ کوچ کے مسافروں کا احتجاج، ٹریک پر دھرنا، دیگر گاڑیاں روک لیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ریلوے میں ڈیزل بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ہونیکا خدشہ ہے البتہ کراچی سے گزشتہ روز 1لاکھ21ہزار لیٹر ڈیزل لاہور پہنچ گیا جس کی وجہ سے لاہور ڈویژن میں کوئی ٹرین تو منسوخ نہیں ہوئی لیکن لاہور سے مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار رہیں، لاہور سے کراچی جانیوالی تیزگام5گھنٹے، قراقرم 3گھنٹے، عوام6گھنٹے، کوئٹہ ساڑھے6 گھنٹے، خیبر میل 5گھنٹے اور علامہ اقبال ایکسپریس 7گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں اور روزہ دار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جنرل مینجر ریلوے آپریشن جنید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈیزل تمام ڈویژنوں میں پہنچ جائیگا اور ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہو گا، تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس ایمرجنسی کی صورت میں مقامی سطح پر بھی ڈیزل خرید سکتے ہیں۔ پشاور میں بھی ڈیزل بحران کے باعث تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ عیدالفطر کے حوالے سے کل سے چلائی جانیوالی اسپیشل ٹرینیں معطل ہونے کا خدشہ ہے۔
آن لائن کے مطابق کراچی سے لاہور آنیوالی نائٹ کوچ کا انجن سرہاری کے قریب فیل ہو گیا جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ریلوے ٹریک پر دھرنا دیکر قراقرم اور سکھر ایکسپریس کو روک لیا، مسافروں نے بتایا کہ کراچی سے نواب شاہ تک کا سفر تین گھنٹوں کا ہے مگر نائٹ کوچ 12گھنٹے بعد پہنچی ہے، بعدازاں پانچ گھنٹے بعد نائٹ کوچ سمیت دیگر ٹرینوں کو روانہ کر دیا گیا۔